خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں بگڑتی ہوئی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر لوئر کرم کے چار دیہات خالی کرانے کا فیصلہ کرلیاہے ، ان علاقوں میں شر پسند عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائینگے ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اوچت ، مندوری ، داد کمر اور بگن نامی دیہات خالی کروا کر وہاں موجود مسلح عناصر کیخلاف کارروائی کی جائیگی
اعلیٰ سطح کے حکومتی اجلاس میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ملزمان وماسٹر مائنڈ ز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے اس کے علاوہ ضلع میں موجود بنکرز کی مسماری کا عمل بھی تیزی سے جاری رہے گا ۔