سردیوں میں بجلی بچائیں: گیزر استعمال کے سادہ اور مؤثر طریقے

سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گیزر کا استعمال بڑھ جاتا ہے، لیکن اس کے ساتھ بجلی کے بل میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

ماہرین نے کچھ آسان ٹپس دی ہیں جن سے آپ گیزر کا استعمال جاری رکھتے ہوئے بجلی کی بچت کر سکتے ہیں:

گیزر کو زیادہ دیر تک نہ چلائیں: پانی چند منٹوں میں ہی گرم ہو جاتا ہے، اس لیے گیزر کو ضرورت کے مطابق آن کریں اور پھر بند کر دیں۔

آٹو کٹ فیچر کا فائدہ اٹھائیں: جدید گیزر خود بخود بند ہو جاتے ہیں، پرانے ماڈلز میں یہ کام ہاتھ سے کریں۔

پانی گرم ہونے کی تصدیق کریں: ہر بار گیزر آن کرنے کی ضرورت نہیں، پہلے نل سے چیک کریں کہ پانی پہلے ہی گرم ہے یا نہیں۔

درست درجہ حرارت کا انتخاب: گیزر کا تھرموسٹیٹ 50 سے 60 ڈگری سیلسیس پر رکھیں تاکہ بجلی کی بچت ہو اور پانی مناسب گرم رہے۔

پرانا گیزر تبدیل کریں: 5 اسٹار ریٹیڈ یا انسٹنٹ گیزر توانائی بچانے میں مدد دیتے ہیں اور پانی کو تیزی سے گرم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی ایئر شو نے اربوں ڈالر کے معاہدوں سے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

صرف ضرورت کے وقت استعمال کریں: گیزر کو صرف اس وقت چلائیں جب واقعی ضرورت ہو۔

ان آسان طریقوں کو اپنانے سے نہ صرف آپ بجلی کی بچت کر سکتے ہیں بلکہ گیزر کی عمر بھی بڑھ جاتی ہے اور سردیوں میں گرم پانی کا لطف بھی جاری رہتا ہے۔

Scroll to Top