اسلام آباد میں کارروائی، 539 غیر قانونی افغانی باشندے گرفتار

اسلام آباد میں کارروائی، 539 غیر قانونی افغانی باشندے گرفتار

دارالحکومت میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شدت اختیار کر گیا، 539 گرفتار

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے 539 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ تمام افراد بغیر قانونی ویزے اور درکار دستاویزات کے پاکستان میں مقیم تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر موجود افغان شہریوں کو گرفتار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں سے کوئی بھی اپنے قیام سے متعلق قانونی ویزا، پاسپورٹ یا رجسٹریشن دستاویزات پیش نہیں کر سکا۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار افغان باشندوں کو ابتدائی طور پر حاجی کیمپ منتقل کیا جائے گا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں افغانستان کے بارڈر پر بھیج دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا اور دارالحکومت میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  سردیوں میں بجلی بچائیں: گیزر استعمال کے سادہ اور مؤثر طریقے

Scroll to Top