علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم

علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم

عارضی تحویل، راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو عدالت میں پیش ہونے پر عارضی تحویل میں لینے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کو 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت کے دوران عارضی تحویل میں لینے کا حکم جاری کیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے دوران علیمہ خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، لہذا انہیں عارضی طور پر جانے کی اجازت دی جائے۔ تاہم پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کریمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ کو عدالتی تحویل میں رکھنا ضروری ہے۔

عدالت کے حکم پر علیمہ خان کو عدالت سے باہر نکلتے ہی خواتین پولیس اہلکاروں نے تحویل میں لے کر عدالت کے اندر لے گئے۔ عدالت نے واضح ہدایت کی کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں

علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت میں قانونی کارروائی جاری رہی۔ اس حکم کے بعد علیمہ خان کی عارضی تحویل کا معاملہ آئندہ سماعت تک جاری رہے گا۔

یہ کارروائی ملک میں احتجاجی مظاہروں اور ان سے متعلق مقدمات کے تناظر میں اہم قرار دی جا رہی ہے، اور سیاسی حلقوں میں اس پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : احتجاج کیس میں عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک

Scroll to Top