ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو انتظامی طور پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ باضابطہ طور پر نافذ کر دیا جس کے بعد صوبے میں ایک نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔ تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ کو اس نئے ضلع کی حدود میں شامل کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : والدین اور سکول طلبہ کیلئے خوشخبری،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی نئی ہدایات جاری

حکام کے مطابق ضلع کی منظوری صوبائی کابینہ نے اپنے 39ویں اجلاس مؤرخہ 2 اکتوبر 2025، میں دی تھی اور اب اس فیصلے کو سرکاری سطح پر عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ضلع پہاڑ پور کا ہیڈکوارٹر بھی پہاڑ پور ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں پولیس نے فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا

نئے ضلع کے قیام کے بعد انتظامی ڈھانچے کی تنظیمِ نو شروع کر دی گئی ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے مقامی سطح پر گورننس اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

Scroll to Top