پی ڈی ایم اے نے سموگ کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں خشک سردی کے باعث سموگ اور دھند میں شدت کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر میدانی علاقوں میں سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بھی پڑھیں : والدین اور سکول طلبہ کیلئے خوشخبری،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی نئی ہدایات جاری

پی ڈی ایم اے نے ایم ون موٹروے اور جی ٹی روڈ پر رات اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ میں مزید کمی کے امکانات پر بھی خبردار کیا ہے۔

مراسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے اور عوام کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی بندش سے سب سے زیادہ نقصان پختونوں کا ہورہا ہے، میاں افتخار حسین

ایڈوائزری کے مطابق سموگ سانس اور دمہ کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے، لہٰذا عوام کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے اور این95 یا کے این95 ماسک استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ گھر میں کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے، موم بتی اور لکڑی جلانے سے پرہیز کرنے، اور معمر افراد و بچوں کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے کار پولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ٹریفک کم ہو اور فضائی آلودگی میں کمی آئے۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی ایئر شو حادثہ، آرمینیا نے بھارتی طیارے تیجس طیارے کی خریداری روک دی

پی ڈی ایم کی جانب سے صنعتی دھویں اور کوڑا کرکٹ جلانے کے خلاف کارروائی تیز کرنے، اسکولوں میں آگاہی مہم چلانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

Scroll to Top