واشنگٹن:امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اور زخمی ہونے والے ملزم کی حالت پر تفتیش جاری ہے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔
امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری نے بھی فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
National Guard shot near the White House at a little before 2:15.
I was in an Uber to work, with my cameraman, and heard multiple shots fired as we passed Farragut West.
A member of the National Guard fell while others rushed onto the scene.
Area still on lockdown and… pic.twitter.com/A4wKORrEZg
— Mari Otsu (@marisotsu) November 26, 2025
وائٹ ہاؤس نے واقعے کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے سلسلے میں فلوریڈا میں موجود تھے اور انہیں واقعے کی تفصیلات سے مطلع کر دیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ وہ تمام تر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور صدر کو فائرنگ کے واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور سے رشکئی موٹروے بند، مسافر اور ڈرائیوروں کے لیے الرٹ جاری
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا کہ فائرنگ کرنے والا ایک جانور تھا جس نے دو نیشنل گارڈز کو گولی ماری۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم خود بھی شدید زخمی ہے، لیکن اسے سخت سزا دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی عظیم لوگ تھے اور امریکا اور صدارتی دفتر کے تمام لوگ ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔





