جنرل ساحر شمشاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے

جنرل ساحر شمشاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے

پاکستان کے آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنے عہدے سے باقاعدہ طور پر سبکدوش ہوگئے۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور دفاعی تقاضوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دنیا ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اور یہ تبدیلی ہماری اندرونی و بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے خطرات کی نوعیت روایتی نہیں رہی، بلکہ ہائبرڈ محاذ آرائی سے مکمل جنگ تک پھیلے ہوئے ہیں، جس کے لیے مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

’’ہم آہنگی ضرورت ہے، خواہش نہیں‘‘جنرل ساحر شمشاداپنے خطاب میں انہوں نے مسلح افواج کے درمیان مشترکہ حکمت عملی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا’’میں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی، مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کو خواہش نہیں، بلکہ ایک اہم ضرورت سمجھتا ہوں۔ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ تنظیمی اصلاحات ضروری ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مکمل بااختیار، جدید صلاحیتوں سے لیس اور مربوط دفاعی نظام ہی مستقبل کی جنگوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کے لیے نیک خواہشا ت تقریب کے اختتام پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تینوں مسلح افواج، خصوصاً جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا’’یہ ڈھانچہ جس طرح بھی قائم کیا جائے، اسے اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمانداری، پیشہ ورانہ عزم اور قومی وفاداری کے ساتھ پورا کرنا چاہیے۔‘‘

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سبکدوشی کے ساتھ نہ صرف ان کی شاندار عسکری خدمات کا باب مکمل ہوا بلکہ پاکستان کے عسکری ڈھانچے میں ایک نئے دور کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے ہر در کھٹکھٹایا مگر کچھ نہ ہوا، اب نئی مذاکراتی ٹیم فیصلہ کریگی، بیرسٹر گوہر

Scroll to Top