الیکٹرا نے پاکستان میں اپنی نئی میٹرو الیکٹرک گاڑیوں کی لانچنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی نے مقامی مارکیٹ کے لیے 2 ڈور اور 4 ڈور دونوں ماڈلز متعارف کرائے ہیں۔ میٹروسیریز خاص طور پر اُن ڈرائیورز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو سستی اور ماحول دوست الیکٹرک گاڑی کی تلاش میں ہیں۔
Metro 2-Door تین بیٹری آپشنز کے ساتھ دستیاب ہے۔ 7.2 kWh ماڈل 80 سے 100 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتا ہے اور اس کی قیمت 10 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں رعایت کے بعد 10 لاکھ 45 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔
10.8 kWh ورژن 130 سے 140 کلومیٹر چل سکتا ہے اور اس کی قیمت 11 لاکھ 45 ہزار روپے ہے، ڈسکاؤنٹ کے بعد 10 لاکھ 95 ہزار روپے۔ 12.96 kWh ماڈل کی رینج 170 سے 180 کلومیٹر ہے اور اس کی قیمت 11 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، رعایتی قیمت 11 لاکھ 45 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹر خرم ذیشان کی ضمانت میں توسیع کر دی
چار دروازوں والا Metro 4-Door بھی انہی تین بیٹری آپشنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ 7.2 kWh ماڈل کی رینج 80 سے 100 کلومیٹر ہے اور اس کی قیمت 12 لاکھ 95 ہزار روپے، رعایتی قیمت 12 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔
10.8 kWh ورژن 130 سے 140 کلومیٹر چلتا ہے اور اس کی قیمت 13 لاکھ 45 ہزار روپے تھی، ڈسکاؤنٹ کے بعد 12 لاکھ 95 ہزار روپے۔ 12.96 kWh ماڈل کی رینج 170 سے 180 کلومیٹر ہے اور اس کی قیمت 13 لاکھ 95 ہزار روپے، رعایتی قیمت 13 لاکھ 45 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
کمپنی نے تمام ویریئنٹس پر 50 ہزار روپے کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے جو 30 نومبر 2025 تک بکنگ کرنے پر لاگو ہوگی۔ گاڑی کی بکنگ کے لیے انوائس ویلیو کا 20 فیصد ایڈوانس جمع کرانا ہوگا اور ڈیلیوری کا دورانیہ 90 دن تجویز کیا گیا ہے۔
الیکٹرا کے مطابق Metro سیریز کم لاگت، مناسب رینج اور الیکٹرک آپشنز کے باعث شہری صارفین کے لیے سستی EV کیٹیگری کا آغاز کرے گی۔





