لگتا ہے ہمارے ایوان میں دن تھوڑے رہ گئے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔

ایوان میں اپنے خطاب میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ نواز شریف کو آزادی حاصل ہو گئی ہے اور ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، جبکہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد دوبارہ مینڈیٹ بھی دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں وہ جمہوریت نہیں جو دیگر ممالک میں ہے اور ہمیں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے بھی جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ میاں صاحب نے بہت دیر کر دی، اور حزب اختلاف کی نشست ہم سے چھینی گئی، جبکہ عمر ایوب کی نشست ہم جیت چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تین کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور بھارت کے خلاف موقف ہمارے لیے ہمیشہ واضح رہے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایک سیٹ ہی نہیں بلکہ ہم سب کی سیٹیں ان سے چھینی گئی ہیں، اور اس حوالے سے ہمارے خدشات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہری پور الیکشن نے مایوس کیا، مگر جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی، بیرسٹر گوہر

جبکہ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر چڑھائی نہیں کی اور نہ کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہری پور الیکشن میں ایک بار پھر پارٹی کو مایوس کیا گیا، تاہم اس کے باوجود پی ٹی آئی اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھے گی۔

پشاور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر چڑھائی نہیں کی اور نہ آئندہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا مؤقف ہمیشہ پُرامن سیاسی جدوجہد رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہری پور کے ضمنی انتخاب میں نتائج نے کارکنوں اور قیادت کو مایوس کیا، لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کے احترام کے لیے جدوجہد ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی۔

Scroll to Top