ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران 22 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
اس آپریشن میں فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور بہادری قابلِ تعریف قرار دی گئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی بہادری اور پختہ عزم قابلِ سلام ہے۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے خیبرپختونخوا کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نےضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیادپرکارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، اس دوران فورسز اور فتنۃ الخوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن “عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔





