ایمن بٹلر کی کتاب کا اُردو ترجمہ شائع، معاشی مکاتب فکر: ایک تعارف

پشاور: (پختون ڈیجیٹل) نیشنل اِنفلوئنسرز نے ایمن بٹلر کی کتاب “An Introduction to the Schools of Economic Thought” کے اُردو ترجمے “معاشی مکاتب فکر: ایک تعارف” کے اجراء کا اعلان کر دیا۔

یہ کتاب پاکستان بھر کے طلبہ، محققین اور پالیسی ماہرین تک معیاری معاشی علم پہنچانے کی نیشنل انفلونسرز کی مسلسل کوششوں کا اہم حصہ ہے۔

یہ کتاب مختلف معاشی نظریات جیسے کلاسیکی، نیوکلاسیکل، آسٹرین، کینیزین، مانیٹرِسٹ اور پبلک چوائس تھیوری کا جامع، دلچسپ اور سادہ تعارف پیش کرتی ہے۔

اُردو ترجمہ فراہم کرنے کا مقصد معاشی فکر کو عام فہم بنانا اور علمی بحث کو پاکستان بھر میں فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر نیشنل اِنفلوئنسرز کے صدر محمد سلیمان نے کہا کہ یہ ترجمہ ہمارے اس مشن کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم پاکستان کے نوجوانوں میں فکری پختگی اور معاشی شعور کو فروغ دینا چاہتے ہیں کیونکہ معاشی نظریات پالیسی، حکمرانی اور کاروبار پر گہرے اثرات ڈالتے ہیں۔

ایمن بٹلر کے خیالات کو اُردو میں پیش کرنا نوجوانوں کے لیے نئے فکری دروازے کھولے گا جو ترقی، آزادی اور خوشحالی کے اصولوں کو سمجھنے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل اینفلوینسرز کا احساس ریڑھی بان بل کو کابینہ ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کتاب پر پورے پاکستان کے یونیورسٹیز میں سٹڈی سرکلز کا انعقاد کریں گے تاکہ طلبہ کو براہِ راست ان نظریات کے مطالعے اور مباحثے کا موقع ملے۔

انکا کہنا تھا کہ مستقبل کے فکری اور پالیسی رہنماؤں کی تربیت ہمارے مقاصد میں شامل ہے۔

مزید اس کتاب کا پی ڈی ایف ورژن نیشنل اِنفلوئنسرز کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب کر دیا جائے گا تاکہ ملک بھر کے طلبہ اور محققین آسانی سے استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے نیشنل اِنفلوئنسرز کے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے اس کتاب کا ترجمہ ممکن ہوا۔ آئندہ ہفتوں میں ملک بھر کی جامعات میں اس پر سٹڈی سرکلز اور مباحثوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

Scroll to Top