حمد اللہ خان
ہری پور: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے حطار انڈسٹریل زون میں رات گئے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی، جعلی اور مضر صحت دودھ تیار کرنے والا ملک گیر نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔
کارروائی ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کی براہِ راست نگرانی میں کی گئی۔
ڈی جی واصف سعید کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے بعد یہ بدنام زمانہ گروہ پنجاب کے ضلع بہاول نگر سے نقل مکانی کرکے خیبرپختونخوا منتقل ہوگیا تھا، جسے کے پی فوڈ اتھارٹی نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے پکڑ لیا۔
فیکٹری سے لاکھوں لیٹر مصنوعی دودھ کی پیداوار کی تفصیلات
کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے فیکٹری سےمصنوعی دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والے بڑے پیمانے پر کیمیکلز
خام مال، بھاری مشینری، مضر صحت دودھ سے بھرے ٹینکرزبرآمد کیے، جنہیں تلف کردیا گیا۔
فیکٹری مکمل طور پر غیر قانونی طور پر چلائی جا رہی تھی اور مصنوعی دودھ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بڑے شہروں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔
ڈی جی واصف سعید کے مطابق نیٹ ورک مبینہ طور پر روزانہ تقریباً ایک لاکھ لیٹر مصنوعی دودھ مارکیٹ میں فروخت کر رہا تھا، جو انسانی صحت کے لیے انتہا درجے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بہادر سپوتوں نے فتنہ الخوارج کے عزائم خاک میں ملا دیے، محسن نقوی
آپریشن کے دوران فیکٹری سیل کر دی گئی جبکہ منیجر سمیت تین افراد گرفتار کرلی گئی،تمام مشینری سرکاری تحویل میں لے لی گئی،جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ غذائی دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی جاری رہے گی۔





