پٹرولیم مصنوعات کی آئندہ پندرہ روزہ قیمتوں سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے جائزے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چھ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تقریباً 3 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی جا رہی ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ 30 نومبر کو حکومت کو ارسال کی جائے گی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نئی قیمتوں کی منظوری دیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے جبکہ ڈیزل میں 3 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔
اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 44 پیسےہے۔





