فیڈرل بورڈ کامیٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان

وفاقی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیم نے جمعہ کو ایس ایس سی (پارٹ ون، ٹو ) دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا  اعلان کر دیا۔

جمعہ کو اعلان کئے جانے والے نتائج کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون میں 88 ہزار 746 طلباء نے حصہ لیا جس میں سے 71 ہزار 845 کامیاب ہوئے۔

کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا جبکہ پارٹ ٹو میں 18 ہزار 611 طلباء نے حصہ لیا جس میں سے 11 ہزار 682 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 65.35 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سردی کے باعث نئے اوقات کار جاری

اس موقع پر وفاقی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور انہیں مستقبل میں بھی مزید محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اور ان کی تعلیمی کامیابیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : والدین اور سکول طلبہ کیلئے خوشخبری،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی نئی ہدایات جاری

نتائج وفاقی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق جن امیدواروں نے اپنے داخلہ فارم میں موبائل نمبرز فراہم کئے تھے انہیں نتائج ایس ایم ایس کے ذریعے بھی موصول ہو چکے ہیں۔ دیگر طلبا مختصر کوڈ 5050 پر اس فارمیٹ میں SMS بھیج کر بھی اپنا نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ! سرکاری و تعلیمی اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد

ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈز متعلقہ تعلیمی اداروں کو ارسال کئے جا رہے ہیں۔پرائیویٹ امیدواروں کے رزلٹ کارڈز ان پتے پر بھیجے جا رہے ہیں جو انہوں نے اپنے داخلہ فارم میں درج کئے تھے۔

بیرونِ ملک امیدواروں کے رزلٹ کارڈز متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ارسال کئے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top