فاف ڈوپلیسی کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل جوائن کرنے کا اعلان

سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی انڈین پریمیئر لیگ چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

آئی پی ایل کا نیا سیزن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بعد منعقد ہونا ہے تاہم تجربہ کار بیٹر نے اس کے بجائے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

فاف ڈوپلیسی نے یہ فیصلہ انسٹاگرام پر ایک جذباتی نوٹ کے ذریعے شیئر کیا جس میں انہوں نے آئی پی ایل کے ساتھ اپنی طویل وابستگی اور اس ٹورنامنٹ کے اپنے کیریئر پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چودہ سیزن کھیلنے کے بعد اس بار آئی پی ایل آکشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔

فاف ڈوپلیسی نے مزید کہا کہ وہ اس سال ایک نئے تجربے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور پی ایس ایل کے آنے والے ایڈیشن میں میدان میں نظر آئیں گے۔

ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ میں خوش قسمت رہا ہوں کہ مجھے عالمی معیار کے ساتھیوں کے ساتھ بہترین فرنچائزز کے لیے کھیلنے کا موقع ملا اور ایسے شائقین کے سامنے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا جن کا جوش بے مثال ہے۔

فی الحال 41 سالہ کھلاڑی پی ایس ایل کے ساتھ ایک نئے سفر کے لیے تیار ہیں جو مارچ اور مئی 2026 کے درمیان آئی پی ایل کے بعد شروع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال انہوں نے ایک نیا چیلنج لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آنے والے پی ایس ایل سیزن میں کھیلیں گے۔

انہوں نے اس قدم کو ایک پرجوش موقع قرار دیا جس سے وہ بطور کھلاڑی خود کو بہتر بنا سکیں اور ایک زبردست صلاحیتوں اور توانائی سے بھرپور لیگ کا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

فاف ڈوپلیسی پہلے ہی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے لیے کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے دو سیزنز میں چھ میچز کھیلے۔

آئی پی ایل میں انہوں نے چنئی سپر کنگز کے علاوہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی کپتانی بھی کی جو 2022 سے 2024 تک جاری رہی۔

Scroll to Top