سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک، آئی سی یو منتقل

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک، آئی سی یو منتقل

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک، پھیپھڑوں کے انفیکشن کے بعد آئی سی یو منتقل

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا اس وقت ڈھاکا کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں زیر علاج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خالدہ ضیا کو تین دن قبل پھیپھڑوں کے انفیکشن کی علامات کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کی طبیعت کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں فوری طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تاکہ ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں بہتر علاج ممکن ہو سکے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی خالدہ ضیا کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ اس اقدام پر بنگلادیش نیشنل پارٹی (BNP) کی جانب سے سوشل میڈیا پر باقاعدہ بیان جاری کیا گیا۔ بی این پی کے بیان میں وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی گرمجوشی اور حسن سلوک کی عکاسی کرتا ہے، اور پارٹی اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

خیال رہے کہ خالدہ ضیا بنگلادیش کی دو مرتبہ وزیراعظم رہ چکی ہیں اور بی این پی کی سینئر رہنما کے طور پر ملکی سیاست میں ایک اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ ان کی موجودہ صحتیابی کے حوالے سے سیاسی حلقوں اور عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Scroll to Top