خیبر پختونخوا کی ٹوٹی سڑکیں اور کھنڈر ہسپتال وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں،سینئر صوبائی وزیر

خیبر پختونخوا کی ٹوٹی سڑکیں اور کھنڈر ہسپتال وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں،سینئر صوبائی وزیر

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ٹوٹی سڑکیں اور کھنڈر ہسپتال وزیراعلیٰ کے منتظرہے ۔

پنجاب کی سینئرصوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے خیبر پختونخوا کے عوامی مسائل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے لوگ، کھنڈر ہسپتال، اسکول، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کے انتظار میں ہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے کی گلیوں، سڑکوں اور بازاروں میں موجود گندگی بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی توجہ کا منتظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالب علم اسکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے حصول کے لیے بھی طویل انتظار کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا’’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے۔ 23 نومبر کو خیبر پختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا۔ انہوں نے تحریک انصاف پر زور دیا کہ وہ پشاور اور خیبر پختونخوا میں عوامی مسائل کے بارے میں واضح اعلان کریں اور حقیقی اقدامات کریں۔

سینئر وزیر نے مزید مشورہ دیا کہ پارٹی کی فیملی ری یونین زمان پارک میں کی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور ان کے مسائل پر توجہ دی جا سکے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق، صوبے میں بنیادی سہولیات کی کمی عوامی تشویش میں اضافہ کر رہی ہے اور اس صورتحال کا حل صرف عملی اقدامات اور فوری توجہ سے ممکن ہے۔

Scroll to Top