کوہاٹ ، پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ ،1 دہشتگرد ہلاک ، کئی گرفتار

ضلع کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 10 ملزمان گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ ملزمان حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے اور انہیں کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد 17 فروری کو سیکیورٹی کانوائے پر ہونے والے حملے میں براہ راست ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال حکومت کا چار دیہات خالی کرانے کا فیصلہ

ان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top