چیف آف ٖڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے 26 ویں ترمیم کے تناظر میں چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے وطن واپسی کے ساتھ ہی اس نوٹیفکیشن کا باقاعدہ اجرا عمل میں آ جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورس کے نوٹیفکیشن کا عمل پہلے ہی آغاز کر چکا ہے اور وزیراعظم کی جلد واپسی کے بعد یہ عمل تیزی سے مکمل ہو جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے میں مزید اندرونی یا بیرونی قیاس آرائیوں کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔
خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ نوٹیفکیشن کے سلسلے میں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں پھیلائی جا رہی ہیں، اس لیے عوام کو واضح ہونا چاہیے کہ عمل شروعاتی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
وزیراعظم پاکستان کی وطن واپسی کے ساتھ ہی نوٹیفکیشن کے اجرا کا سلسلہ مکمل طور پر شروع کر دیا جائے گا اور اب اس حوالے سے کسی بھی طرح کی قیاس آرائی کی گنجائش نہیں رہی۔





