ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاداب خان کی شمولیت پر کپتان کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ آلراؤنڈر شاداب خان کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات ابھی موجود ہیں۔

شاداب نے جون میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی 20 میچ کھیلنے کے بعد انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔

سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز میں پاکستان کی فتح کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ شاداب نہ صرف نائب کپتان رہ چکے ہیں

بلکہ تجربے اور سپن بولنگ کے ساتھ نمبر 5 اور 6 پر بیٹنگ کر سکتے ہیں اس لیے اگر وہ فٹ ہو جائیں تو ٹیم میں ان کی شمولیت ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اسپن ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کے پیش نظر اگر حالات اجازت دیں تو ٹیم 2 یا اس سے زیادہ اسپنرز کو شامل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

اس وقت محمد نواز، صائم ایوب، ابرار احمد اور عثمان طارق جیسے مضبوط اسپن آپشن موجود ہیں اور ٹیم کا مقصد بہترین اسکواڈ میدان میں اتارنا ہے۔

یاد رہے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، سرجری کے بعد شاداب خان کو مکمل طور پر فٹ ہونے میں 2 سے 3 ماہ کا وقت دیا تھا۔

Scroll to Top