حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔
واضح رہے کہ 16 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی، جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی تھی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 29 پیسے اضافے کے بعد 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔





