باجوڑ کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، کمسن بچی کا سنگسار کر کے قتل، ملزمان کی تلاش جاری

ضلع باجوڑ میں 12 سالہ لڑکی کو سنگسار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

لڑکی پر تیشال واڑہ ماموند کے علاقے مینا میں حملہ کیا گیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر پتھراؤ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ایبٹ آباد: خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق حکام نے لاش کو تحویل میں لے کر کمسن بچی کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اور قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Scroll to Top