پیسکو ریجن میں بارش کے باعث بجلی کی ترسیل متاثر، فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

پشاور: پیسکو (پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کے ترجمان نے بتایا کہ بارش کے باعث پیسکو کے 41 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پشاور میں 3، بنوں میں 21، خیبر میں 12 اور ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میں 5 فیڈرز شامل ہیں۔

پیسکو کی جانب سے متبادل روٹس سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، اور بارش کی شدت میں کمی کے بعد دیگر علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں لکی مروت میں کنال کا پانی بند ، اہل علاقہ نے احتجاجاً گیس سپلائی روک دی

پیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر حمید خان کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔ ترجمان پیسکو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ، پیسکو نے خراب موسم کے پیش نظر عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ بجلی کی بحالی کے عمل میں تیزی لائی جا سکے۔

Scroll to Top