شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق منڈی خیل ڈیم کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے پنی پوسٹ کے قریب مشکوک افراد کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
فورسز نے ہلاک دہشتگردوں میں سے 2 کی لاشیں تحویل میں لے لی ہیں جبکہ باقی 4 کی لاشوں کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق علاقے کی نگرانی اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ باقی دہشتگردوں کو بھی گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبہ ہزارہ کے قیام کےحوالے سے قرارداد منظور





