صارفین کیلئے بری خبر،ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 7.39 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208.99 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 87.21 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 2466.10 روپے ہو گئی ہے۔

اوگرا نے نوٹیفکیشن میں واضح کیا ہے کہ یہ قیمتیں فوری طور پر لاگو ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ،6دہشت گرد ہلاک

Scroll to Top