پشاور سمیت مختلف علاقوں میں باران رحمت ، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں باران رحمت ، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت شروع ، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے ۔

تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی جس سے موسم میں خنکی بڑھ گئی جبکہ شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے

پشاور کے علاوہ نوشہرہ اور اورکزئی سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے

واضح رہے کہ طویل خشک سالی کے بعد زمین پانی کی سطح پر کم ہونے کے علاوہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

Scroll to Top