ایپل نے اپنے اگلے بجٹ ماڈل آئی فون 17eکو متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہےجس میں صارفین کے لیے پہلے سے زیادہ جدید اور بہتر فیچرز شامل کیے جانے کی توقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئے ماڈل میں اسکرین کے بیزلز مزید پتلے کیے جائیں گے اور یہ آئی فون 14 طرز کا OLED پینل استعمال کرے گاجو موجودہ آئی فون 16e میں بھی دستیاب ہے۔
اس پینل کی بڑی تعداد چینی کمپنی BOE فراہم کرے گی جبکہ باقی پینلز سام سنگ ڈسپلے اور LG ڈسپلے کی جانب سے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : رواں سال کا آخری سپر مون کل ہوگا، پاکستان میں واضح طور پر نظارہ ممکن
ابتدائی اطلاعات میں خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ آئی فون 17e میں ڈائنامک آئی لینڈ فیچر شامل نہیں ہوگا تاہم معروف ٹیک اینالسٹ ڈیجیٹل چیٹ سٹیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر اشارہ دیا ہے کہ نیا ماڈل ڈائنامک آئی لینڈ اور ایپل کی نئی A19 چپ کے ساتھ بھی آ سکتا ہے۔
فی الوقت آئی فون 16e، آئی فون 13 اور آئی فون 14 میں نوچ اسکرین اور A18 چپ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پرانی فون خریدنے سے پہلے یہ 8 اہم نکات یاد رکھیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ پتلے بیزلز شامل کرنا ایپل کے لیے آسان اور کم خرچ حل ہےجبکہ ڈائنامک آئی لینڈ کے لیے سینسرز کی نئی ترتیب، ٹرو ڈیپتھ سسٹم اور ماسکنگ ڈیزائن درکار ہوتے ہیں جو ایپل کی کم قیمت e سیریز کی حکمت عملی سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آئی فون 17e میں 6.1 انچ کا 60 ہرٹز OLED ڈسپلے دیا جائے گا جو روشن اور بہتر بصری تجربہ فراہم کرے گا۔
تجزیہ کاروں منگ-چی کو، مارک گورمن اور دی ایلیک کے مطابق یہ نیا ماڈل اگلے سال کے اوائل میں صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔





