شیر افضل نے ہم سے غلط باتیں منسوب کیں ،نثار جٹ

شیر افضل نے ہم سے غلط باتیں منسوب کیں ،نثار جٹ

پی ٹی آئی رہنما نثار جٹ کا کہنا ہے کہ ہم سب ایم این ایز کا فی پی رہے تھے تو شیر افضل نے آکر کہا کہ میں آپ لوگوں کے پاس آیا ہوں آپ میری مدد کریں اور مجھے سپورٹ کریں 

میں نے پرسنلی خود کہا کہ مروت صاحب آپ نے پہلی بار پارلیمانی میٹنگ میں آکر سب ایم این اے کے سامنے اس طرح بات کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی ایسا شخص نہیں جوچاہتا ہو کہ آپ کو یا کسی کو بھی پارٹی سے اس طرح نکالا جائے ۔

لہذا آپ اپنے رویے پر بھی نظر ثانی کریں ، اپیل میں جائیں اور اگر کوئی مناسب وقت ہوگا تو یقیناً خان صاحب سے ہم بھی ریکویسٹ کرینگے ۔ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہوا یہ کہ جب ہم واپس آئے

میں لاجز پہنچا ہوں، میں نے ٹی وی آن کیا ہے تو مین لیڈ بنی ہوئی تھی کہ ایم این ایز کو میں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ مروت صاحب کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ مجھے کیوں نکالا؟ کی اتنی ہی تکلیف ہے تو بہتر ہے کہ وہ مری کا رخ کر لیں، وہاں جائیں اور نواز شریف کے ساتھ بیٹھیں، تسبیح پکڑ لیں

اور دونوں کہتے رہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ مجھے کیوں نکالا؟افنان اللہ خان نے کہا انجوائے تو ہم کررہے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے ، وہ باتیں بتا رہے ہیں تو پھر ظاہر ہے ہم ان کو ہائی لائٹ تو کرینگے میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ ہمیں بہت درس دیتے تھے کہ جمہوری کلچر ہونا چاہیے جمہوریت ہونی چاہیے لیکن ہماری پارٹی میں ان کی پارٹی سے زیادہ جمہوریت ہے ، ہمارے لیڈر میں ان کے لیڈر سے بہت زیادہ صبر ہے ، سیاست تو صبر کا کھیل ہے

اس میں تو بڑی بڑی چیزیں برداشت کرنی پڑتی ہیں ۔رہنما پیپلزپارٹی ناز بلوچ نے کہا یہ وہ تحریک انصاف ہے جب مشکل وقت آیا تو اس پر تمام لوگوں نے پہ در پہ پریس کانفرنس کر کے خود ہی اپنے لیڈر کا ساتھ چھوڑ دیا، ان کے کنکشن اور کنیکٹیویٹی کا لیول آپ دیکھیں، سیاسی جماعتیں وہ ہوتی ہیںجو مشکل حالات میں اپنی لیڈر شپ کیساتھ کھڑی رہتی ہیں جسے پی پی میں ضیاالحق کا مشکل وقت دیکھا ہے ایم آر ڈی کی تحریک دیکھی ،جیلیں کاٹیں ، اور کوڑے برداشت کیے لیکن اپنی لیڈر شپ کو کبھی نہیں چھوڑا

Scroll to Top