وزیر آبپاشی کی عوامی ملاقات میں غیر متوقع اقدامات اور بڑا اعلان سامنے آ گیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے اپنے دفتر میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود، معززین علاقہ اور شہریوں سے ملاقات کی، جس دوران وفود نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں میں درکار تعاون اور عوامی سہولیات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

صوبائی وزیر ریاض خان نے تمام وفود کی بات نہایت توجہ اور خلوص کے ساتھ سنی اور کئی فوری نوعیت کے مسائل موقع پر ہی حل کروا دیے۔ وفود نے صوبائی وزیر کی کاوشوں اور بروقت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ریاض خان نے کہا کہ عوامی خدمت، مسائل کا بروقت حل اور ریلیف کی فراہمی خیبرپختونخوا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایات کے مطابق صوبے کے ہر شہری کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام شعبوں میں تیزی سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ریاض خان نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ان کے لیے باعث اعزاز ہے اور عوامی مسائل کے حل میں انہیں دلی سکون ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت، میرٹ و انصاف اور شفاف طرز حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور یہی ہماری سیاسی و عوامی جدوجہد کی بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سمندر پار پاکستانیوں کے لیے رعایتی موبائل فون درآمد کی تجویز زیر غور

صوبائی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کے دفتر اور حجرے کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور شہری بلا جھجک ملاقات کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں صوبائی وزیر ریاض خان سے چیئرمین ڈیڈیک بونیر کبیر خان، سابق ناظم آفسر خان اور ویلج کونسل چیئرمین وقار خان نے بھی ملاقات کی، جس میں علاقے کو درپیش عوامی مسائل، جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Scroll to Top