پی ٹی آئی اور جے یو آئی (شیرانی)کا اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (شیرانی)کا اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (شیرانی) نے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیاہے ۔

بیرسٹر سیف نے جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات کی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق سینیٹر اسلم بلیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں ملک میں مفاہمت کے فروغ ،سیاسی تعاون اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مولانا محمد خان شیرانی سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی سینئر پارلیمنٹیرین، آئین کے ماہر اور ممتاز دینی وسیاسی شخصیت ہیں، ان کی سیاسی و دینی خدمات کا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کو بہت احترام ہے، ملک میں مفاہمت، باہمی تعاون اور اعتماد کی فضا کے فروغ میں مولانا محمد خان شیرانی کے اہم کردار کے خواہشمند ہیں۔

اس موقع پر بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ امین گنڈاپور کی جانب سے مولانا شیرانی کو خیبر پختونخو ا ٓنے کی دعوت دی

جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مفاہمت کے ذریعے ملک کو ٹکراؤ سے نجات دلانی چاہیے، ملک میں مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے محمد علی درانی کو اہم کردارادا کرنا چاہیے۔

Scroll to Top