آن لائن پاسپورٹ کی سہولت: شہری اب گھر بیٹھے درخواست دے سکتے ہیں

اسلام آباد: محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرتے ہوئے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

اب شہری لمبی قطاروں میں لگے بغیر، براہ راست اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن پاسپورٹ رینیول یا نئی درخواست کے لیے آفیشل ویب سائٹ[www.onlinemrp.dgip.gov.pk](http://www.onlinemrp.dgip.gov.pk) وزٹ کریں۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ اگر صارف کا پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہے تو وہ لاگ ان بٹن پر کلک کرے۔ نئے صارفین کے لیے رجسٹریشن فارم بھرنا لازمی ہے، جس میں درست موبائل نمبر اور ای میل فراہم کرنا ضروری ہے۔

رجسٹریشن کے بعد ای میل پر موصول ہونے والے ویریفکیشن لنک کے ذریعے اکاؤنٹ کو فعال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد صارف اپنے ای میل اور پاسورڈ سے لاگ ان کر کے درخواست جمع کروا سکتا ہے۔ درخواست کے دوران پانچ مختلف آپشن میں سے اپنی ضرورت کے مطابق مناسب انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلمان آغا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رہیں گے، پی سی بی

آن لائن پاسپورٹ رینیول کے لیے یاد رہے کہ موجودہ پاسپورٹ کی مدت کم از کم ایک سال ہونی چاہیے، اور نام یا پیشہ وغیرہ میں اہم تبدیلیاں رینیول کے عمل میں نہیں کی جا سکتیں۔

شہری ڈراپ ڈاؤن مینو سے قریبی پاسپورٹ آفس منتخب کر سکتے ہیں تاکہ اگر دفتر جانا پڑے تو طویل فاصلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ویڈیو میں خواتین و حضرات کے لیے مطلوبہ تصویر کے معیار اور دستاویزات کی اپ لوڈنگ کے اصول بھی واضح کیے گئے ہیں۔ تمام فائلیں 1 ایم بی سے زیادہ نہ ہوں اور PNG، JPG یا JEPG فارمیٹ میں اپ لوڈ کی جائیں۔

محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ آن لائن سروس کے ذریعے شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس عمل سے وقت کی بچت اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔

Scroll to Top