9 مئی کیسز کے ملزمان خیبرپختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں، پیر کے دن کیا ہوگا؟ فیصل واوڈا نے بتا دیا

9 مئی کیسز کے ملزمان خیبرپختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں، پیر کے دن کیا ہوگا؟ فیصل واوڈا نے بتا دیا

فیصل واوڈا کا اعلان، 9 مئی کیسز کے ملزمان خیبرپختونخوا میں چھپے ہوئے، پیر سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پیر سے 9 مئی کیسز کے ملزمان اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت دنوں سے وہ عوام اور متعلقہ اداروں کو یہ بتا رہے تھے کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت سیاسی اور پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بعض عناصر تصادم پیدا کرنے اور سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ملک میں گورنر راج نافذ کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 9 مئی کیسز کے ملزمان اس وقت خیبرپختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں۔

سینیٹر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پابندیوں، نااہلیوں، گورنر راج، 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اور پیر سے ٹک مارک لگانے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملک میں قانون کی عملداری اور عوامی تحفظ کے لیے ضروری ہے، اور اس سے سیاسی انتشار اور نقصان دہ پروپیگنڈا کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Scroll to Top