پشاور: چمکنی میں ایکسائز پولیس ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

پشاور: چمکنی میں ایکسائز پولیس کے ناکے پر نہ رکنے والے نوجوان نے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، جبکہ مبینہ فائرنگ میں نوشہرہ کلاں کے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق ایکسائز پولیس کی ٹیم معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھی، جب پشاور سے براستہ نوشہرہ موٹر وے سروس روڈ کے قریب دو نوجوان موٹر سائیکل پر آئے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا، لیکن نوجوان نہ رکے اور فرار ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے نوجوانوں کا پیچھا کیا، تاہم کچھ فاصلے پر نوجوانوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایکسائز پولیس بال بال بچ گئی، جبکہ موٹر سائیکل سوار کا ساتھی شدید زخمی ہوا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دوسرے ساتھی کو فرار ہونے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : شناختی کارڈ پر پتہ تبدیلی مزید آسان، نادرا نے اہم ہدایات جاری کر دیں

ایکسائز پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے قبضے سے تقریباً 2005 گرام آئس اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا۔ تھانہ چمکنی میں ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایکسائز پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت کارروائی کر سکیں۔

Scroll to Top