خیبرپختونخوا پولیس کو جدید سازو سامان فراہم ،ڈرون بھی شامل

محمد سلمان یوسفزئی 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس لائنز پشاور میں تقریب کے دوران صوبائی پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کیں۔

اس موقع پر مختلف اضلاع کو 27 بلٹ پروف گاڑیاں، 26 جیمرز، 5 اے پی سی گاڑیاں، ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹمز، اسنائپر اور تھرمل ویپنز سمیت دیگر جدید آلات پولیس کے حوالے کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے خطاب میں کہا کہ 2022 سے صوبے میں بہتر امنی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے اور خیبر پختونخوا پولیس فوج، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔

انہوں نے پولیس سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2018 سے 2022 تک صوبے میں امن قائم رہاجبکہ 2022 کے بعد دہشتگردی کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور وفاق کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے سے یہ اقدامات مزید پائیدار ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں امن قائم رکھنے اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Scroll to Top