خیبرپختونخوا کی ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی

شیراز احمد شیرازی 

تائیوان کے شہر کاؤشینگ میں منعقد ہونے والے ایشین پسیفک انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس (APICTA) 2025 ایوارڈز میں خیبرپختونخوا نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے دو اہم ایوارڈز جیت کر پاکستان کے لیے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

اس مقابلے میں ایشیا پیسفک کے 17 ممالک کے جدید ٹیکنالوجی پراجیکٹس نے حصہ لیا۔

پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے دونوں پروجیکٹس صرف خیبرپختونخوا سے تھے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر شاندار پذیرائی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا سرکاری خط وکتاب کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

دستک (DASTAK) ایپ نےGovernment & Citizen Services کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اپنے بہترین ڈیزائن اور عوامی خدمات میں آسانی پیدا کرنے کی صلاحیتوں کی وجہ سے ایوارڈ جیتا۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا ٹورسٹ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (TMIS) بھی عالمی سطح پر سراہا گیا اور فائنلسٹ کے طور پر نمایاں مقام حاصل کیا۔

ججز نے اس سسٹم کی جدید ٹیکنالوجی، ٹورسٹ مینجمنٹ صلاحیتوں اور سیاحوں کے لیے سہولت فراہم کرنے کے ماڈلز کو خاص طور پر سراہا، متعدد ممالک نے اسے اپنے ممالک میں اپنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ماہرین کے مطابق یہ کامیابیاں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل گورننس، جدید ٹیکنالوجی اور عوامی خدمت کے ماڈلز نہ صرف مقامی سطح پر کامیاب ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی قدر کی جا رہی ہے۔

پاکستان کی دونوں ایوارڈ یافتہ پروجیکٹس کا صرف خیبرپختونخوا سے تعلق ہونا صوبے کی ڈیجیٹل ترقی اور ٹیکنالوجی میں قیادت کا ثبوت ہے۔

مقابلے میں شریک دیگر ممالک میں آسٹریلیا، چین، ہانگ کانگ، ملائشیا، سنگاپور اور دیگر شامل تھے۔

Scroll to Top