چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر این آئی (ایم ) ایچ جے نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے پاکستان کو محافظین حرمین کا شرف عطا کیا ہے۔
اسلام آباد میں منعقد قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے،اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے پاکستان کو محافظین حرمین کا شرف عطا کیا ہے۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں بلکہ محنت اور علم کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔
فیلڈ مارشل نےکہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، اسلامی ریاست میں ریاست کے سوا کوئی فرد جہاد کا حکم نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی ملی ،پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔





