خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبر پختونخوا میں نشپا بلاک کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئےذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 2 ہزار 280 بیرل تیل اور یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس کی پیداوار ہو گی۔

ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا میں نشپا بلاک کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائرہ میں مزید اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، اس کنویں کی ڈرلنگ 5 ہزار 170 میٹر گہرائی تک مکمل کی ہے۔

او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد کی حصے دار ہے، پی پی ایل 30 اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے حصے دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

Scroll to Top