پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی پہنچ گئی، یو اے ای اور ملائیشیا کے خلاف میدان میں اتریں گی

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی ایشیا کپ 2025 میں حصہ لینے کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔

12 سے 21 دسمبر تک شیڈول اس ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ افتتاحی دن ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

کراچی سے روانگی سے قبل ٹیم منیجر اور مینٹور کے فرائض انجام دینے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خبردار! کولڈ ڈرنکس پینے والوں کے لیے خطرناک حقیقت سامنے آ گئی

انہوں نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں سات روزہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے سخت محنت کی، اپنی خامیوں کو دور کیا اور صلاحیتوں کو سامنے لانے کی کوشش کی۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ دبئی میں پریکٹس سیشن سے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے حالات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی اور ٹیم بہترین نتائج دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Scroll to Top