وزیراعظم 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں۔

شہباز شریف آج میزبان صدر سے ملاقات کریں گے جبکہ کل بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد فورم میں شرکت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان کا اشک آباد پہنچنے پر ترکمان کابینہ کے نائب چیئرمین محمد خان نے ان کا استقبال کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کا دورہ ایل آر ایچ، پروٹوکول کی خلاف ورزی پرڈاکٹر کو شوکاز جاری

وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری ، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اورطلحہ برکی شامل ہیں۔

دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم اہم فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد اور عالمی دن برائے غیرجانبداری کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ترکمانستان کی تیس سال کی مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

Scroll to Top