وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید اور آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے اور ان کو سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانے اور بے عزتی کرنے کے اقدامات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا جس میں سات سال میں صرف 168 ارب روپے فراہم کیے گئے، جبکہ 532 ارب روپے ابھی بقایا ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب میں این ایف سی اور این ایچ پی کے بقایاجات کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کو ہر ہفتے وفاق کو خطوط ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے صوبائی حقوق کے تحفظ کے لیے سب کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا جس کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے۔
کمیٹی کی سفارشات وفاق کو پیش کی جائیں گی تاکہ صوبے کے قانونی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری کر دیے
وزیر اعلیٰ نے کابینہ کے نئے سیکرٹریز سے کہا کہ ان کی تعیناتی مکمل میرٹ پر ہوئی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن کی کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی سفارشات فروری کے وسط تک پیش کی جائیں اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔





