ملک میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے اور قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ دیکھا گیاجس کے بعد فی تولہ ریٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین حد کے قریب جا پہنچا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی رجحان کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے اور نتیجتاً سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ ہوا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک سے موبائل لانے والے اوورسیز کے لیے بڑی خوشخبری

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 174 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 456 روپے مقرر کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان حاوی رہا اور فی اونس سونا 174 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 319 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سونے کی اس تیزی کی بڑی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مضبوطی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہے جو مجموعی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شائقین کیلئے خوشخبری، چنگان کاالسوین بلیک سریز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

یاد رہے کہ سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہنگائی، سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ کے ادوار میں اس کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان سامنے آتا ہے۔

صدیوں سے سونے کو دولت کے ذخیرے اور کرنسی کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے اور غیر یقینی حالات میں سرمایہ کار اکثر اسی رخ کا انتخاب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا تھا جس کے تحت اب عالمی مارکیٹ کے نرخوں پر فی اونس 20 ڈالر اضافی رکھ کر مقامی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔

Scroll to Top