اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور دلچسپی میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف گروپس پی ایس ایل ٹیموں میں شمولیت کے لیے دلچسپی لے رہے ہیں۔
Witnessing growing interest from the Europe, USA, the Middle East and beyond in acquiring new HBL PSL teams, we have decided to extend the bid submission deadline by one week to 22 December 2025.
Good luck to everyone excited to welcome our new franchise owners to the HBL PSL… https://t.co/Z4Is8dGT2k
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 12, 2025
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے اور نئی ڈیڈ لائن 22 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے تاکہ مزید کنسورشیم اور سرمایہ کار اس عمل میں شامل ہو سکیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ وہ نئے فرنچائز مالکان کو پی ایس ایل فیملی میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں اور ہاؤس آف پی ایس ایل میں شامل ہونے کے خواہشمند تمام گروپس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان آغا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رہیں گے، پی سی بی
پی سی بی کے مطابق اس بار پی ایس ایل ٹیموں میں بین الاقوامی سطح پر بڑھتی دلچسپی لیگ کی مقبولیت، مالی استحکام اور پاکستان کرکٹ کی ساکھ کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
نئی ڈیڈ لائن کے بعد ٹیموں کے مالکان کی حتمی فہرست کا مرحلہ شروع ہوگا۔





