پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، تین روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، تین روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سمری کی بنیاد پر 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کی پیشگوئی

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ آئندہ تین روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کر لی ہے اور 16 دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت 36 پیسے فی لیٹر کم ہو سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی آر اے) کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

متوقع کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 09 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 270 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر متوقع ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کمی عوام کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی، خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی نظر رکھیں۔

Scroll to Top