خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں،13دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری کردیا گیا

’’پاک سرزمینیوں‘‘ آئی ایس پی آر نے جدید ملی نغمہ جاری کر کے مسلح افواج کی بہادری اور یکجہتی کو خراج تحسین پیش کیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ قربانی، وطن سے وفاداری اور تینوں مسلح افواج کی یکجہتی کا پیکر ہے۔

نغمہ میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی دفاع وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔ اس میں وطن کے لیے خون کے آخری قطرے تک قربانی دینے اور آگے بڑھتے رہنے کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے، جو پاکستانی عوام میں حب الوطنی کے جذبات کو بڑھانے کا سبب بنے گا۔

نغمہ کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ آسمانوں کے نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو بھی نغمے میں خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ملک کی بحری سرحدوں کے محافظ پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو سراہا گیا ہے۔

نغمہ میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نیا ملی نغمہ قربانی، تجدیدِ عہد وفا اور وطن کے لیے محبت کا مظہر ہے، اور یہ عوام میں قومی جذبہ کو مزید فروغ دینے کا وسیلہ ثابت ہوگا۔

Scroll to Top