قاضی انور ایڈوکیٹ انصاف لائرز فورم کی صدارت سے مستعفی ہو گئے

قاضی انور ایڈوکیٹ نے پارٹی سے دلبرداشتہ ہو کر انصاف لائرز فورم اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

معروف وکیل اور سیاسی کارکن قاضی انور ایڈوکیٹ نے انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کی صوباٸی صدارت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

قاضی انور ایڈوکیٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی اور مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس منشور پر پی ٹی آئی نے عمل درآمد کرنے کا وعدہ کیا تھا اس پر اب عمل نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے میں پارٹی کی قیادت کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتا۔

قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ذاتی طور پر نہیں بلکہ پارٹی کے اصولوں اور منشور کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے قاضی انور ایڈووکیٹ پاکستان کے معروف وکیل اور سیاسی فعال شخصیت ہیں جو انصاف لائرز فورم سے وابستہ رہے ہیں۔

وہ انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صدر کے طور پر سرگرم رہے اور پارٹی کے اندر کئی اہم قانونی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے۔

 وہ پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اور اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں جہاں وہ پارٹی کے قانونی اور ضابطہ جاتی معاملات میں حصہ لیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا کوہاٹ جلسہ، سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود جلسہ گاہ ویران

بطور صدر انہوں نے پارٹی کے اندر مختلف قانونی و انتظامی معاملات اور تنازعات پر فیصلہ سازی میں اپنا کردار ادا کیا، جن میں پارٹی ممبران کی ممبرشپ، اندرونی اختلافات اور قانونی نوٹسز شامل ہیں۔

Scroll to Top