تحریک انصاف پی ٹی آئی کا کوہاٹ جلسہ، سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود جلسہ گاہ ویران، عوام میں تشویش
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوہاٹ میں منعقد ہونے والے جلسے نے سرکاری وسائل کے مبینہ بے دریغ استعمال کے باوجود سیاسی اور عوامی حلقوں میں تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی شرکت سے قبل انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی تیاریوں کے لیے سڑکوں کی صفائی اور گزرگاہوں کو بہتر بنانے کے خصوصی اقدامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، جلسے کے انتظامات کے لیے مختلف شاہراہوں اور مرکزی راستوں پر سرکاری مشینری استعمال کی گئی اور سڑکیں ہموار کی گئیں۔ ویڈیوز میں صفائی عملہ اور سرکاری گاڑیاں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں اس اقدام پر شدید تنقید کا آغاز ہو گیا ہے۔
مقامی لوگوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوہاٹ جلسے کے لیے سرکاری وسائل کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات خاص طور پر وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل کیے گئے تاکہ جلسے کے انتظامات کو بہتر اور شاندار دکھایا جا سکے۔
خیبرپختونخوا حکومت پہلے بھی متعدد مواقع پر اعلان کر چکی ہے کہ جلسے، جلوس اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم کوہاٹ جلسے سے قبل سامنے آنے والی ویڈیوز اور عینی شاہدین کے بیانات نے ان دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
عوامی رائے میں کہا جا رہا ہے کہ اگر سرکاری وسائل واقعی سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوئے ہیں تو یہ نہ صرف حکومتی دعوؤں کے خلاف ہے بلکہ شفاف طرز حکمرانی کے اصولوں سے بھی متصادم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو اس معاملے پر وضاحت دینا ضروری ہے تاکہ عوام میں پیدا ہونے والی بے چینی اور شکوک دور کیے جا سکیں۔
تاہم تاحال پی ٹی آئی یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر یہ موضوع زیر بحث ہے اور مختلف حلقے تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تاہم، مقامی سطح پر جلسے کے حوالے سے اتنا جوش و خروش نہیں دیکھا جا رہا۔ کئی مقامی رہائشیوں نے جلسے کے اثرات پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے جلسے زیادہ تر نعرے بازی تک محدود رہے اور عملی تبدیلی نہیں لا سکے۔
کوہاٹ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ جلسے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف وعدوں اور نعروں پر مشتمل ہوتے ہیں اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں یا سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں
پی ٹی آئی جلسے کوکوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ،فرنیچر سے بھری گاڑی جلسہ گاہ پہنچ گئی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی آمد کچھ ہی دیر میں متوقع ہے لیکن تاحال جلسہ گاہ کا پنڈال خالی ہے مقررین خالی کرسیوں سے خطاب کر رہے ہیںجبکہ کرسیاں ساری خالی پڑی ہیں





