اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کمی کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے طویل عرصے سے جاری شرح سود برقرار رکھنے کی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے 50 بیسز پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلان کے مطابق شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ گئی ہے، جس کے بعد کاروباری اور صنعتی شعبے کے لیے بینک قرضوں کی لاگت میں کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانئے
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے اس سے قبل مسلسل چار مرتبہ شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔ مہنگائی میں کمی کے باوجود بلند شرح سود کے باعث تاجر برادری اور صنعتی حلقے کافی عرصے سے شرح سود میں نرمی کا مطالبہ کر رہے تھے۔





