خیبرپختونخوا کےسابق وزیراوقاف عدنان قادری نے کہا ہےکہ آج ہماری بانی سے ملاقات تھی لیکن ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیران ہیں کہ پولیس والا بھی کسی سے پوچھ رہا ہوتا ہے اور وزیر اعظم بھی کسی سے پوچھ رہا ہوتا ہے۔
عدنان قادری نے کہا کہ ہم نہتے ہیں، پرامن طریقے سے آئے ہیں اور ہم آتے رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک اس فاشسٹ نظام کو شکست نہیں ہوتی ہم آتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سرکاری اداروں میں میرٹ کی خلاف ورزی کے الزامات
اس موقع پرسابق صوبائی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہم اس ہائبرڈ فاشسٹ نظام کو بے نقاب کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی بےنقاب کرنا ہے کہ یہاں آئینی و قانون کو کون توڑ رہا ہے، کوئی قانون یہ نہیں کہتا کہ قیدی کی فیملی سے ملاقات نہ کروائیں۔
تیمور جھگڑا نے کہاکہ قانون آپ توڑتے ہیں اور احتجاج کرنے پر مجبور کرتے ہیں، کیمیکل والا پانی آپ برساتے ہیں اور ایف آئی آر آپ درج کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی عدالتوں میں سیاسی کیسوں کے علاوہ کوئی نہیں جاتا اور الزام ہم پر لگایا جاتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ آپ کہتے ہیں بانی کی 870 ملاقاتیں ہوئیں، اس کا مطلب صبح، دوپہر اور شام ملاقاتیں ہو رہی ہوں گی۔ جمعرات کی ملاقات اکتوبر 2024 سے نہیں ہوئی اور اکتوبر 2024 کے بعد ذاتی معالج کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی پسند نہیں کہ دشمن ملک ہماری داخلی لڑائیاں استعمال کریں۔ بشری بی بی کی بھی فیملی سے ملاقاتیں بند ہیں۔
تیمور جھگڑا نے اعلان کیا کہ ہم بانی کے ساتھ کھڑے ہیں اوربانی کو انصاف دلانے تک جہدوجہد جاری رہے گی۔





