اورکزئی: تین سالہ بچی کے قتل کے ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

منظور خان
ضلع اورکزئی میں تین سالہ بچی کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان زینہ گل، احسان اور رومان کو پولیس تفتیش کے لیے موقع واردات پر لے گئی تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ملزمان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ڈی پی او شوکت علی کے مطابق پولیس نے فوری طور پر لاشیں اور زخمی اہلکار اسپتال منتقل کر دیے اور علاقے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ملزمان کی ہلاکت کے پس منظر اور فائرنگ کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکیں۔

Scroll to Top